سعودی آرامکو اورکورین کمپنی کے درمیان پیٹروکیمیکل فیکٹری کا معاہدہ

100

ریاض۔ یکم فروری(اے پی پی) سعودی آرامکو او راس کی ساتھی فرانسیسی کمپنی ٹوٹل نے جمعرات کو جنوبی کوریا کی پیٹرو کمپنی ڈیلین کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے۔العربیہ نیوز کے مطابق سعودی آرامکو او راس کی ساتھی فرانسیسی کمپنی ٹوٹل نے جمعرات کو جنوبی کوریا کی پیٹرو کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد کورین کمپنی الجبیل شہر میں پیٹرو کیمیکل پلانٹ قائم کرے گی۔ یہ فیکٹری سالانہ 80 ہزار ٹن پولی ایزو پیوٹیلین تیار کیا کرے گی۔ فیکٹری 2024ءمیں پیدا وار کا آغاز کر دے گی۔ فروری 2019ءمیں فیکٹری کا ابتدائی ڈیزائن تیار ہو جائے گا اور 2019ءکی آخری سہ ماہی میں یہ کام تکمیل تک پہنچ جائے گا۔ ماہرین اقتصادیات کے مطابق مذکورہ فیکٹری کا معاہدہ جنوبی کوریا کی کمپنی کے ساتھ اہم شراکت کا آغاز ثابت ہو گا۔ آئندہ فریقین کے درمیان وسیع البنیاد شراکت کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔