ریاض۔13جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی مسلح افواج دنیا کی طاقتور ترین افواج کی رینکنگ میں 24 ویں نمبر جبکہ عرب ممالک میں دوسرےنمبر پرہے۔
ایس پی اے کے مطابق عالمی ادارےنے دنیا کی طاقتور ترین افواج کی فہرست مرتب کی ہے جس میں 145 ممالک کی افواج کی رینکنگ کی گئی ہے ۔
عرب ممالک کی سطح پر مصر اول ،سعودی عرب دوسرے ، الجزائرتیسرے، عراق چوتھے اور امارات کی افواج کو پانچویں نمبر پرقرار دیا گیا ہے۔
عالمی سطح پر امریکا کو اول، روس کو دوسرے ، چین کو تیسرے ، بھارت چوتھے اور جنوبی کوریا پانچویں نمبر پر قرار دیا گیاہے۔رینکنگ میں اسلحہ، افراد کی تعداد، استعداد، مشق، ٹیکنالوجی اور لاجسٹک وسائل کو مد نظر رکھا گیا ہے۔