سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکزاور ورلڈ فوڈ پروگرام کا یمن میں خوراک کی فراہمی پر اتفاق

155
World Food Programme
World Food Programme

ریاض۔27اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات نے اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ یمن میں خوراک کی فراہمی کے مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ایس پی اے کے مطابق سعودی ایجنسی اور ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے اس معاہدے کا مقصد یمن میں انتہائی ضرورت مند خاندانوں کو 25 ملین ڈالر مالیت کی خوارک فراہم کرنا ہے۔

اس حوالے سےشاہ سلمان مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے بتایا جدہ میں ساحل اور جھیل چاڈ کے علاقے میں بے گھر افراد اور پناہ گزینوں کی مدد کے لیے ڈونر کانفرنس کے موقع پر معاہدہ ہوا ہے۔شاہ سلمان مرکز کے سینیئر ایڈوائزر ڈاکٹر زیاد بن احمد میمش اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیف آپریٹنگ آفیسر کارل سکاو نے دستخط کیے۔معاہدے کے تحت 13 ہزار 798 ٹن بنیادی اشیائے خورو نوش تقسیم کی جائیں گی۔

اس پروگرام سے پانچ لاکھ 46 ہزار 364 افراد کو براہ راست فائدہ ہوگا۔ الحدیدہ مارب، البیضا، حضر موت المھرہ سقطری، الضالع گورنریٹس میں بالواسطہ طور پر 57 ہزار 313 افراد کی مدد ہوگی۔