سعودی انشورنس اتھارٹی کے زیر اہتمام کانفرنس و نمائش میں ڈیڑھ سو مقامی اور بین الاقوامی اداروں کی شرکت

ریاض۔13نومبر (اے پی پی):سعودی انشورنس اتھارٹی کے زیر اہتمام دارالحکومت ریاض میں منعقدہ ’’ان گیٹ گلوبل انشورنس کانفرنس و نمائش ‘‘میں مملکت اور بیرون ملک سے 9 ہزار افراد نے شرکت کی ۔ "سٹیپ ان ٹومارو" تھیم کے تحت منعقد ہونے والی اس کانفرنس و نمائش میں 150 سے زیادہ مقامی اور بین الاقوامی اداروں اور 100 سے زیادہ بین الاقوامی مقررین نے بھی شرکت کی، جن میں عالمی انشورنس …

ریاض۔13نومبر (اے پی پی):سعودی انشورنس اتھارٹی کے زیر اہتمام دارالحکومت ریاض میں منعقدہ ’’ان گیٹ گلوبل انشورنس کانفرنس و نمائش ‘‘میں مملکت اور بیرون ملک سے 9 ہزار افراد نے شرکت کی ۔ "سٹیپ ان ٹومارو” تھیم کے تحت منعقد ہونے والی اس کانفرنس و نمائش میں 150 سے زیادہ مقامی اور بین الاقوامی اداروں اور 100 سے زیادہ بین الاقوامی مقررین نے بھی شرکت کی، جن میں عالمی انشورنس انڈسٹری کے ماہرین اور رہنما شامل تھے۔

کانفرنس میں 40 سے زیادہ پینل مباحثے اور خصوصی ورکشاپس ہوئیں جن میں ڈیجیٹل تبدیلی، اختراع اور پائیداری کی روشنی میں انشورنس انڈسٹری کے مستقبل پر توجہ مرکوز کی گئی ۔ ان میں پالیسیوں اور ضوابط کو تیار کرنے اور سیکٹر کی سرمایہ کاری کی بنیاد کو بڑھانے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔ 15,000 مربع میٹر پر منعقدہ نمائش میں زائرین کو سیکھنے کا جامع اور انٹرایکٹو تجربہ حاصل ہوا۔ کانفرنس کے دوران متعدد مقامی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون اور مفاہمت کی 22 سےزیادہ یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔

ان معاہدوں کا مقصد انشورنس سسٹم کو تیار کرنا، ڈیجیٹل جدت طرازی کو بڑھانا، سروس کی کارکردگی کو بہتر بنانا، فائدہ اٹھانے والوں کی حفاظت کرنا، اور کئی انشورنس اور بروکریج کمپنیوں کے لائسنس کا اعلان کرنا تھا۔ اس کے علاوہ، کانفرنس کے موقع پر متعدد ڈیجیٹل پروجیکٹس کا آغاز کیا گیا، جن میں ڈیجیٹل تبدیلی کو سپورٹ کرنے کے لیے ریجنل ٹیک ہب، انشورنس انٹیگریشن پلیٹ فارم، معلومات کے تبادلے اور تجزیہ کو بہتر بنانے کے لیے انشورنس ڈیٹا لیک(lake) کا آغاز، اور سروس کی کارکردگی اور تجربے کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل میچورٹی میژرمنٹ کے پروجیکٹ کا نفاذ شامل ہیں۔

سعودی انشورنس اتھارٹی کے سی ای او، ناجی التمیمی نے کہا کہ کانفرنس اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب رہی ۔ اس نے انشورنس انڈسٹری میں رہنماؤں، ماہرین اور سرمایہ کاروں کے درمیان تجربات اور معلومات کے تبادلے کے لیے ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم کا کام دیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس نے اس شعبے میں کام کرنے والوں کی مہارتوں کو فروغ دینے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی انشورنس سیکٹر دانشمندانہ قیادت کی حمایت کے ساتھ پر اعتماد انداز میں ترقی اور بااختیار بننے کے ایک نئے مرحلے کی طرف بڑھ رہا ہے جو مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے حصول میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

عالمی انشورنس کانفرنس اور نمائش کے جنرل سپروائزر احمد بن سعید الغامدی نے کہا کہ یہ کانفرنس انشورنس کی صنعت میں ایک اہم عالمی مرکز کے طور پر سعودی مملکت کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانفرنس و نمائش کے اس پہلے ایڈیشن سے 2026 میں عالمی انشورنس کانفرنس اور نمائش کے دوسرے ایڈیشن کی راہ ہموار ہوگی اور امید ہے اس میں وسیع تر شرکت طے پانے کے ساتھ ساتھ انشورنس کے شعبہ پر زیادہ اثرات مرتب کرے گی۔

مزید خبریں