سعودی انٹرنیشنل حلال ایکسپو اینڈ سمٹ 2024 میں شرکت کے لئے درخواستیں09 ستمبر تک جمع کرائی جاسکتی ہیں، ٹی ڈی اے پی

105
TDAP
TDAP

اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ سعودی انٹرنیشنل حلال ایکسپو اینڈ سمٹ 2024‘‘ میں شرکت کے لئے09 ستمبر تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3روزہ نمائش سعودی عرب کے شہر ریاض میں 28تا 30 اکتوبر جاری رہے گی جس میں فوڈ اینڈ بیوریجز، گوشت ، کاسمیٹکس ، سیاحت ، میڈیا، لائف سٹائل ، موڈیسٹ فیشن ، بزنس سلوشن ، اسلامک فنانس ، لاجسٹک سروسز ، ادویات و فارما سیوٹیکل اور ایجوکیشن سروسزسے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔