23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی اور امریکی وزرا دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ ، دفاعی تعلقات...

سعودی اور امریکی وزرا دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ ، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

ریاض ۔8دسمبر (اے پی پی):سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں فریقین نے دفاع کے شعبے میں سعودی عرب اور امریکا کے دوستانہ تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کی تدابیر کا جائزہ لیا۔

شہزادہ خالد اور امریکی وزیر دفاع نے علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ اور اس حوالے سے ہونے والی تبدیلیوں اور ان سے متعلق کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417927

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں