سعودی اور روسی تعاون سے توانائی مارکیٹ میں استحکام پیدا ہواہے،ولادیمیرپیوٹن

64
صدر پیوٹن

ماسکو۔25نومبر (اے پی پی):روسی صدر ولادیمیرپیوٹن نے کہا کہ ہے روسی اور سعودی عرب باہمی تعاون نے توانائی منڈی میں استحکام کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔روسی صدرنے جی 20 اجلاس کو کامیاب بنانے میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے جی 20 سربراہی اجلاس میں کامیابی پر سعودی عرب کو مبارکباد پیش کی۔ولادیمیرپیوٹن نے غیرملکی سفیروں میں سفارتی اسناد کی تقسیم کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ مشرق وسطی کے سرکردہ ممالک میں سعودی عرب کے ساتھ روس کے تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات نے حال ہی میں ایک وسیع اور جامع مقام حاصل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ روس اور سعودی عرب اوپیک پلس فارمولہ میں مؤثر طریقے سے تعاون کر رہے ہیں، دونوں ملکوں کے باہمی تعاون سے عالمی عالمی منڈی میں استحکام کو یقینی بنانے میں مدد مل رہی ہے اور دونوں ملکوں نے اس حوالے سے اہم کردار ادا کیا ہے۔