سعودی اور فرانسیسی حکام کے درمیان فضائی رابطے بڑھانے پر تبادلہ خیال

124
سعودی اور فرانسیسی حکام کے درمیان فضائی رابطے بڑھانے پر تبادلہ خیال

ریاض۔7دسمبر (اے پی پی):سعودی اور فرانسیسی سول ایوی ایشن حکام نے دونوں ملکوں کے درمیان ایئر ٹرانسپورٹ کنیکٹیویٹی بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کے ریکارڈ دستخط کیے ہیں۔

ایس پی اے کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بین الاقوامی تعاون شعبے کے ڈائریکٹر بدر الصقری اور فرانسیسی سول ایوی ایشن اتھارٹی میں ایئر سروسز کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایمانوئل ویوٹ نے پیرس میں دستاویز پر دستخط کیے۔اس دستاویز کا مقصد سول ایوی ایشن میں ریاض اور پیرس کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانا، پروازوں کی تعداد میں اضافہ اور دونوں ملکوں کے درمیان ایئر ٹرانسپورٹ کو بڑھانا ہے۔

اس تعاون سے سول ایوی ایشن اور ایئرٹرانسپورٹ سروسز کےلیے عالمی لاجسٹک مرکز کے طور پر سعودی عرب کی پوزیشن میں مزید اضافہ گا۔