سعودی ایئر لائنز کی بھارت سمیت تین ملکوں سے آنے والوں کے لیے نئی شرائط جاری

191

ریاض۔6نومبر (اے پی پی):سعودی ائیر لائنز( السعودیہ) نے بھارت، برازیل اور ارجنٹائن سے سعودی عرب آنے والوں کے لیے ضوابط کا اعلان کر دیا۔السعودیہ نے ٹوئٹر پر بھارتی شہری کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت، برازیل یا ارجنٹائن سے آنے والے مسافروں کو سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت صرف اس صورت میں ہوگی جبکہ وہ اپنے ملک سے نکل کر کسی اور جگہ کم از کم 14 دن گزار چکے ہوں۔یہ بات پیش نظر رہے کہ مملکت آنے والے ہر فرد کے لیے پی سی آر کی پابندی لازمی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی شہری نے سوال کیا تھا کہ کیا موثر ایگزٹ ری انٹری ویزا رکھنے والے انڈین شہریوں کو دبئی ٹرانزٹ کے ذریعے سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی۔