32.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںسعودی ایئر لائن سیالکوٹ سے فضائی آپریشن شروع کرنے کا جائزہ لے...

سعودی ایئر لائن سیالکوٹ سے فضائی آپریشن شروع کرنے کا جائزہ لے رہی ہے،سعودی سفیر

- Advertisement -

سیالکوٹ ۔22مئی (اے پی پی):سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (سیال ) نے جمعرات کو یہاں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کا پرتپاک استقبال کیا۔ سیال کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور سی ای او نے سفیر کی آمد پر انہیں خوش آمدید کہا۔ اس مو قع پر ملاقات کے دوران سعودی سفیر اور سیال کی انتظامیہ نے دوطرفہ تعلقات خاص طور پر ہوا بازی کے شعبہ میں تعاون میں مزید اضافہ کا جائزہ لیا

سعودی سفیر نے ہوائی اڈے کی کامیابی میں سیالکوٹ کی کاروباری برادری کے کردار کی تعریف کی اور مسافروں کی خدمات کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔ انہوں نے مستقبل میں تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ایئر لائن سیالکوٹ سے فضائی آپریشن شروع کرنے کا جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے فضائی روابط مضبوط ہوں گے اور دونوں ممالک کے درمیان گہرے اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔فریقین نے بڑھتی ہو ئی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا۔

- Advertisement -

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں ،بعدازاں سعودی سفیر کو احترام کے ساتھ رخصت کیا گیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600382

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں