31.3 C
Islamabad
جمعہ, مئی 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی اینٹی کرپشن اتھارٹی کی کارروائی،رشوت خوری وبدعنوانی میں ملوث 140 شہری...

سعودی اینٹی کرپشن اتھارٹی کی کارروائی،رشوت خوری وبدعنوانی میں ملوث 140 شہری اور غیرملکی گرفتار

- Advertisement -

ریاض۔2مئی (اے پی پی):سعودی عرب کی اینٹی کرپشن اتھارٹی ’نزاہہ ‘ نے گزشتہ ماہ مختلف وزارتوں سے منسلک 358 اہلکاروں کو شک کی بنیاد پر تحقیقاتی ریمانڈ پر اپنی تحویل میں لیا جن بدعنوانی کے الزامات تھے۔

اخبار 24 کے مطابق اینٹی کرپشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بدعنوانی ، رشوت خوری اور عہدے کا غلط استعمال کرنے پر 140 سعودی شہریوں اور غیرملکیوں کو تحقیقاتی ریمانڈ پر حراست میں لیا جبکہ بعض کو ابتدائی تحقیقات کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے ۔

- Advertisement -

اتھارٹی نے کہا کہ جن افراد کے خلاف تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں انہیں کرمنل کورٹ میں پیش کرنے کے لیے کیس فائل کردیا گیا ہے تاکہ مقدمے کا باقاعدہ کارروائی کا آغاز کیا جاسکے۔اینٹی کرپشن اتھارٹی کہا کہ گزشتہ ماہ اپریل میں تفتیشی ٹیموں نے مختلف اداروں کے 2807 دورے کیے تاکہ بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف ثبوت جمع کیے جاسکیں۔

مشکوک افراد کا تعلق وزارت داخلہ ، دفاع ، انصاف، تعلیم ، بلدیات وہاوسنگ ، پانی و زراعت کے علاوہ کنگ فہد کاز وے اتھارٹی سے بتایا گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591044

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں