ریاض ۔ 23 مئی (اے پی پی) سعودی عرب کے حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے ”زمزم : آب مبارک“ کے نام سے دستاویزی فلم تیار کی ہے۔جس میں آب زمزم کے نکلنے اور اس کے بعد مختلف مقامات تک پہنچنے کے مراحل کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ زمزم کا کنواں مسجد الحرام کے اندر مطاف کے صحن میں بیت اللہ سے 21 میٹر کے فاصلے …
سعودی حکام نے ”زمزم : آب مبارک“ دستاویزی فلم تیار کر لی، آب زمزم کے نکلنے اور اس کے بعد مختلف مقامات تک پہنچنے کے مراحل کی تفصیلات شامل

مزید خبریں
ریاض ۔ 23 مئی (اے پی پی) سعودی عرب کے حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے ”زمزم : آب مبارک“ کے نام سے دستاویزی فلم تیار کی ہے۔جس میں آب زمزم کے نکلنے اور اس کے بعد مختلف مقامات تک پہنچنے کے مراحل کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ زمزم کا کنواں مسجد الحرام کے اندر مطاف کے صحن میں بیت اللہ سے 21 میٹر کے فاصلے پر زیر زمین واقع ہے۔سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دستاویزی فلم میں بتایا گیا ہے کہ زمزم کے کنوئیں سے باہر آنے والے میٹھے پانی کی اوسط رفتار کم از کم 11 لیٹر فی سیکنڈ اور زیادہ سے زیادہ 18.5 لیٹر فی سیکنڈ ہے۔








