سعودی حکام نے عازمین حج کے ریاض الجنہ میں داخلہ کو پیشگی اجازت نامہ سے مشروط کر دیا،وزارت مذہبی امور

63
Ministry of Religious Affairs
Ministry of Religious Affairs

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):وزارت مذہبی امور کی جانب سے عازمین حج کو متنبہ کیا گیا ہے کہ مدینہ منورہ میں کورونا وبا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے پیش نظر اور شدید رش سے بچنے کیلئے سعودی حکام نے ریاض الجنہ میں داخلہ کو پیشگی اجازت نامہ سے مشروط کیا ہے۔

اتوار کو وزات مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمینِ حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سعودی اجازت نامہ کے بغیر "ریاض الجنہ” نہ جائیں ۔ تاہم حرم نبوی ﷺ کے دیگر حصوں میں نماز کی ادائیگی کیلئے اجازت نامہ کی کوئی ضرورت نہیں۔

ریاض الجنہ جانے کے خواہش مند عازمینِ حج رہائش گاہ پہنچنے کے بعد معاونینِ حج کی ہدایات کے مطابق انکی دی گئی ترتیب پر عمل کریں۔ اجازت کے بغیر داخلہ کی صورت میں سعودی حکام کی جانب سے بھاری جرمانہ عائد ہو گا۔