سعودی حکومت خواتین کی ڈرائیونگ کے رحجان کو فروغ دینے کیلئے اپنا کردارادا کرے،اقوام متحدہ

111

ریاض ۔ 20 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی فلپ آلسٹن نے کہاہے کہ سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ کے رحجان کو فروغ دینے کیلئے سعودی حکومت کو اپنا کردارادا کرنا چاہئیے۔سعودی میڈیا کے مطابق انتہائی غربت کے انسداد اورانسانی حقوق کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی فلپ آلسٹن نے دورہ سعودی عرب کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سعودی معاشرے میں خواتین کے ڈرائیونگ کی حوصلہ افزائی کیلئے سعودی حکومت کو آگاہی مہم شروع کرنا چاہئیے۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب میں خواتین کے ڈرائیونگ پر پابندی کا خاتمہ ضروری ہے اوراس سلسلے میں سعودی حکومت کو اپنا کردارادا کرنا چاہئیے۔