سعودی حکومت دنیا میں سب سے زیادہ قابل بھروسہ حکومت ہے، ایڈل مین ٹرسٹ بیرو میٹر

103
American firm Edelman Trust Barometer
American firm Edelman Trust Barometer

واشنگٹن ۔26فروری (اے پی پی):امریکا کی فرم ایڈل مین ٹرسٹ بیرو میٹر نے 2025 کی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب دنیا کا سب سے قابل اعتماد ملک ہے جس کا سرکاری شعبے میں 87 فیصد سکور ہے اور مملکت نے بہت سے ترقی یافتہ ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب دنیا کی سب سے قابل اعتماد حکومت ہے جس نے تیل سے ہٹ کر شعبوں کو مضبوط بنانے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے سے غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے اور آمدنی کے ذرائع متنوع بنانے کے لیے محنت کی ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت دنیا کے ممالک کے مقابلے میں87فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ پر امید ملک ہے، امریکا 47 فی صد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ، جرمنی میں اعتماد کا تناسب 41 فیصداور برطانیہ کا 43 فیصد ہے۔