اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین کو سعودی عرب کے تمام شہروں میں جانے کی اجازت دے دی گئی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عمرہ کے ویزہ پر سعودی عرب پہنچنے والے تمام زائرین اب سعودی عرب کے تمام شہروں میں جا سکیں گے۔ قبل ازیں عمرہ زائرین صرف مکمةالمکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ تک جا سکتے تھے تاہم تمام شہروں تک عمرہ زائرین کی رسائی کو یقینی بنانے کا مقصد سعودی ٹور ازم کو فروغ دینا ہے۔ یہ فیصلہ تیل کی آمدنی پر انحصار کم کرنے کے "کنگڈم ویژن2030 ” کے تحت کیا گیا ہے۔