سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو مکہ اور مدینہ سے باہر جانے کی اجازت دے دی

121

مکہ مکرمہ ۔ 17 جولائی (اے پی پی) سعودی کابینہ نے عمرے اور مسجد نبوی شریف کی زیارت کے لئے آنے والوں کو مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور جدہ شہروں سے باہر جانے کی اجازت د ے دی۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی حکام نے روان برس عازمین حج کو مکہ مدینہ اور جدہ کے شہروں سے باہر جانے کی اجازت دے دی ہے اس سے قبل عمرے اور مسجد نبوی شریف کی زیارت کےلئے آنے والوں کو صرف 3 شہروں میں رہنے کی اجازت تھی اور ان شہروں سے باہر جانے پر پابندی تھی۔ مزکورہ اعلان ایسے موقع پر کیا گیا ہے جبکہ دنیا بھر سے فرزندان اسلام حج کے لئے سعودی عرب پہنچنے لگے ہیں۔ واضح رہے کہ عازمین کی آمد کا سلسلہ جولائی کے آغاز سے شروع ہوگیا ہے۔