اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):سعودی حکومت نے پاکستانی طلباء کے لئے سکالرشپس کی تعداد بڑھا کر 700 کر دی ہے ،پاکستانی طلباء ان وظائف کیلئے "سٹڈی ان سعودی” الیکٹرانک پورٹل کے ذریعے اپلائی کر سکتے ہیں ۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانی طلباء کو 600 وظائف کی پیشکش کی تھی جنھیں بڑھا کر 700 کر دیا گیا ہے، پاکستانی طلباء ان سکالر شپ کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں ۔
یہ پورٹل بین الاقوامی طلباء کو سعودی عرب میں تعلیم کے لئے سیلف فنانس، جزوی اسکالرشپ اور مکمل اسکالرشپ کے لیے ایک ون ونڈو جامع گیٹ وے فراہم کرتا ہے ۔ طلباء اپنی مطلوبہ ڈگری کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جس میں میڈیکل سائنس کے علاوہ تقریباً تمام مضامین شامل ہیں۔اسکالرشپ کی تفصیلات سعودی مشن کی ویب سائیٹ
(https://studyinsaudi.moe.gov.sa/) پر دستیاب ہیں ۔