
اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے تحقیق اور باہمی تعاون کو فروغ دے رہی ہیں،
سعودی حکومت سعودی عرب میں پاکستان کی طرز پر سعودی عرب میں بلین ٹری سونامی پروگرام ، آب و ہوا کی تبدیلی ، قابل تجدید توانائی ، پانی کے تحفظ اور بارش کے پانی کے بچاو میں تعاون بڑھانے اور منصوبے متعارف کرانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور جلد وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعدپاکستانی موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ہماری سلامتی کو مضبوط کرے گا ، آب و ہوا کی تبدیلی ، کووڈ۔ 19 جیسے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی اور سائنس اورٹیکنالوجی کے ذریعہ سٹریٹجک تعاون کو فروغ ملے گا،بلین ٹری سونامی منصوبے کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو رہی ہے،
عالمی تنظیموں نے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو مثالی قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے پاکستان میں حال ہی میں ملک میں زیتون کے درخت سونامی اقدام اور قومی زراعت پروگرام میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔