سعودی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی، تنخواہیں کم کر دی گئیں

130

ریاض ۔ 2 نومبر (اے پی پی) سعودی عرب کی مالیاتی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی واقع ہو رہی ہے۔ ترک خبررساں ادارے آناتولی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی مالیاتی ایجنسی نے بتایا ہے کہ اگست2016 کے مقابلے میں ستمبر کے مہینے میں زرمبادلہ کے قومی ذخائر میں 1.3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اگست کے مہینے میں سعودی عرب کے زرمبادلہ کے ذخائر562 ارب ڈالر پر مشتمل تھے جو ستمبر کے مہینے میں گھٹ کر 554 ارب ڈالر رہ گئے۔