21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی زکوۃ ، ٹیکس و کسٹم اتھارٹی کی کارروائیاں،ایک ہفتے میں منشیات...

سعودی زکوۃ ، ٹیکس و کسٹم اتھارٹی کی کارروائیاں،ایک ہفتے میں منشیات سمیت ایک ہزار ممنوعہ اشیا ضبط

- Advertisement -

ریاض۔6اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کی زکوۃ ، ٹیکس و کسٹم اتھارٹی نے گزشتہ ہفتے مملکت کی مختلف کسٹم چیک پوسٹوں سے 1 ہزار سے زائد منشیات و دیگر ممنوعہ اشیا سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنا دیں۔اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی ٹیموں نے ایک ہفتے کے دوران منشیات کی مد میں 68 اقسام ضبط کیں جبکہ ایک ہزار 18 ممنوعہ مواد و کرنسی سمگلنگ کے 33 کیسز کو ناکام بنایا۔

اتھارٹی نے ملکی معیشت و معاشرے کے تحفظ کے لیے ممنوعہ اشیا کی سمگلنگ کے خلاف جاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اس بات پر زوردیا ہے کہ اتھارٹی کو بروقت اور درست اطلاع دینے والے کے ساتھ مکمل راز داری برتی جائے گی علاوہ ازیں معلومات درست ہونے پر انعام بھی دیا جائے گا۔ اتھاٹی کا کہنا ہے کہ معاشرے کے تحفظ کے لیے کسی بھی مشکوک کارروائی کے بارے میں 1910 ٹول فری نمبر پرمطلع کیا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578779

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں