دمشق ۔14مئی (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں اٹھانے کے اعلان پر خیر مقدم کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔العربیہ کے مطابق شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے امریکی صدر کے فیصلے کو شام کے لیے ایک اہم موڑ قرار دیا ہے۔
اسعد الشیبانی نے اپنے بیانات میں شام پر عائد پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پیش رفت شامی عوام کے لیے ایک اہم موڑ کی نمائندگی کرتی ہے کیونکہ ہم تباہ کن جنگ کے سالوں کے بعد استحکام، خود کفالت اور حقیقی تعمیر نو کے مستقبل کی طرف گامزن ہیں۔نہوں نے مزید زور دیا ہے کہ سعودی سفارت کاری نے خطے میں عقل اور حکمت کی آواز ثابت کی ہے اور پابندیاں اٹھانے کی کوششوں کی حمایت میں ان کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
شام کے مستقبل میں ایک نیا باب کھولنے کا سہرا برادر ممالک کے موقف کو جاتا ہے جن میں سعودی عرب سرفہرست ہے۔شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے بھی پابندیاں اٹھانے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596741