سعودی شاہی مہمانوں کے دوسرے گروپ کا قرآن کمپلکس اور تاریخی مقامات کا دورہ

106
سعودی شاہی مہمانوں کے دوسرے گروپ کا قرآن کمپلکس اور تاریخی مقامات کا دورہ

مدینہ منورہ ۔22دسمبر (اے پی پی):خادم الحرمین الشریفین گیسٹ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر شاہی مہمانوں کے دوسرے گروپ نے مدینہ منورہ میں کنگ فہد قرآن کمپلکس کا دورہ کیا۔ ایس پی اے کے مطابق شاہی ضیافت میں آنے والے بوسنیا ہرزیگوینا، البانیہ، کوسوو، مقدونیہ، آسٹریا، سپین، مونٹی نیگرو، یونان، رومانیہ، برطانیہ، جمہوریہ چیک، نیدرلینڈ، سویڈن سے آنے والے عمرہ زائرین کے 250 مہمانوں پر مشتمل گروپ نے مدینہ منورہ میں کنگ فہد قرآن کمپلکس کا دورہ کیا۔

جہاں حکام کی جانب سے انہیں قرآن پاک کے تحفظ کےلیے کی جانے والی کوششوں اور مختلف زبانوں میں اس کے ترجمے کے بارے میں بھی بتایا گیا۔کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلکس سالانہ دو کروڑ نسخے تیار کیے جاتے ہیں۔

کمپلیکس میں قرآن پاک کا 76 زبانوں میں ترجمہ اور خصوصی ایپلی کیشنز تیار کی ہیں جو مسلمانوں کو قرآن پڑھنے اور سمارٹ فونز پر مختلف ملکوں کے افراد کو قرآن سننے کے قابل بناتی ہیں۔دورے کے اختتام پر کمپلکس کے عہدیداروں نے مہمانوں کو قران پاک کے نسخے تحفے میں دیے۔

بعد ازاں شاہی مہمانوں نےمسجد قبا، مدینہ منورہ میں موجود اسلامی تاریخی مقامات کی زیارت کی۔ جنگ احد کے مقام اور احد شہدا سکوائر بھی دورہ کیا۔ واضح رہے کہ اس سال 66 ملکوں کے ایک ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کی جا رہی ہے، جو چار گروپوں میں سعودی عرب پہنچیں گے۔