- Advertisement -
جدہ ۔ 17ستمبر (اے پی پی) سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر نگرانی اریٹیریا اور ایتھوپیا کے درمیان تاریخی جدہ امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔اس معاہدے پر اریٹیریا کے صدر اسیاس افورقی اور ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد نے گزشتہ روز دست خط کئے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں منعقدہ امن معاہدے پردستخطوں کی تقریب میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش اور متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور بین الاقوامی تعاون شیخ عبداللہ بن زاید النہیان بھی موجود تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=113874
- Advertisement -