سعودی شہریوں نے 3ماہ میں سیاحت پر 7.16 ارب ڈالر خرچ کیے

144
غزہ کی امداد، سعودی عرب کا سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم
غزہ کی امداد، سعودی عرب کا سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم

جدہ ۔1اپریل (اے پی پی):سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے کہا ہے کہ مقامی شہریوں نے 2022 کی آخری سہ ماہی میں بیرون ملک سیاحت پر 7.16 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 310 فیصد زیادہ ہے۔ العربیہ نیوزکے مطابق سعودی سینٹرل بینک (ساما) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی شہریوں نے 2022کی تیسری سہ ماہی کے دوران بیرون ملک سیاحت پر جو خرچ کیا وہ کرنٹ اکاؤنٹ میں سروس بیلنس کا 74 فیصد ہے۔ 2022 کے پہلے9ماہ میں 18 ملین سے زیادہ مسافروں نے سعودی عرب کا دورہ کیا۔

سعودی وزارت سرمایہ کاری کے اعدادو شمار کے مطابق 2030 تک ہر سال 100 ملین سیاحوں تک پہنچنے کے سعودی وژن کے مطابق مملکت کے سیاحتی اخراجات گزشتہ سال کی پہلی ششماہی میں 7.2 بلین ڈالر تک پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کے اعدادو شمار کے مطابق عرب ممالک آنے والے سیاحوں کے لیے سعودی عرب پہلے نمبر پر ہے۔