26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی شہری نے سزائے موت پر عملدرامد سے چند منٹ قبل بھائی...

سعودی شہری نے سزائے موت پر عملدرامد سے چند منٹ قبل بھائی کے قاتل کو معاف کردیا

- Advertisement -

تبوک۔24نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر تبوک میں مقامی شہری ممدوح ابو فراکہ نے سزائے موت پر عملدرآمد سے کچھ منٹ پہلے اپنے بھائی کے قافل کو معاف کردیا۔

ایس پی اے کے مطابق تبوک میں ممدوح ابو فرا نے میڈیا سے گفتگو میں کو بتایا کہ انہوں نے اپنی والدہ کو بھائی کے قاتل کو معاف کرنے کےلیے کہا اور وہ آخری وقت میں معاف کرنے پر راضی ہوگئیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان نے بھائی کے قاتل کو معاف کرنے پر انہیں ملاقات کےلیے بلایا اور شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ بھائی کے قاتل کو معاف کرنے کے بعد جو احساسات تھے وہ ناقابل بیان ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=528449

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں