سعودی شہر جدہ میں ایک ہزار جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

58
Group marriage
Group marriage

جدہ۔29فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں فلاحی تنظیم کی جانب سے ایک ہزار جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔ سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گورنرمکہ ریجن اور کمشنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی نے خادم حرمین الشریفین کے مشیر خاص شہزادہ خالد الفیصل بن عبدالعزیز کی نمائندگی کرتے ہوئے اجتماعی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

اجتماعی شادی کی تقریب کو فرح جدہ 2024 (جدہ کی خوشی ) کا عنوان دیا گیا تھا ۔فلاحی تنظیم کی جانب سے ضرورت مند خاندانوں کی مدد اور ایسے نوجوان جو شادی کے اخراجات برداشت کرنے کے قابل نہیں ہوتے ان کی شادی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔تقریب کا انعقاد شاہ فیصل یونیورسٹی کے کمپلیکس میں کیا گیا جہاں شہر کے معروف تاجر اور نمایاں شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔