- Advertisement -
ریاض ۔18مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں انوائرمینٹل آرکیٹیکچر میں ماسٹرز کی طالبہ ھیفا عبداللہ آل مالح اور ان کی ٹیم نے عالمی مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق میکسیکو میں ہونے والے انٹرنیشنل فیڈریشن آف لینڈ سکیپ آرکیٹیکٹس ( آئی ایف ایل اے) مقابلے میں 15 سے زیادہ ملکوں کے 61 طلبہ شریک تھے۔
- Advertisement -
آئی ایف ایل اے نے اس سال میکسیکو میں نیچرل اینڈ کلچرل لینڈ سکیپ کی تھیم کے تحت گلوبل سٹوڈنٹ پروگرام کا انعقاد کیا۔یہ ایونٹ دنیا بھر سے انوائرمینٹل آرکیٹیکچر کے طلبہ کے درمیان معلومات کے تبادلے کےلیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573691
- Advertisement -