22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب،آرامکو کا 2025 کی دوسری سہ ماہی کے لیے شیئر ہولڈرز...

سعودی عرب،آرامکو کا 2025 کی دوسری سہ ماہی کے لیے شیئر ہولڈرز کو بنیادی منافع کی تقسیم کا اعلان

- Advertisement -

ریاض ۔6اگست (اے پی پی):سعودی عرب کی قومی آئل کمپنی ’’ آرامکو ‘‘نے ڈیویڈنڈ پالیسی کے مطابق 2025 کی دوسری سہ ماہی کے لیے شیئر ہولڈرز کو بنیادی منافع کی تقسیم کا اعلان کردیا ۔العربیہ کے مطابق آرامکو نے 2024 کے پورے سال کے نتائج کی بنیاد پر حصص یافتگان کو کارکردگی سے متعلق تیسرے ڈیویڈنڈ کی تقسیم کا بھی اعلان کیا۔

آرامکو نے سعودی سٹاک ایکسچینج (تداول) پر ایک بیان میں کہا کہ تقسیم کی گئی کل رقم تقریباً 80.11 بلین سعودی ریال (21.36 بلین ڈالر) ہے، اس میں 79.29 بلین کا بنیادی منافع اور 0.82 بلین ریال کارکردگی سے متعلق ہے۔ تقسیم کی گئی کل رقم کا فی شیئر ڈیویڈنڈ 0.3312 ریال ہے۔ڈیویڈنڈ کے لیے اہل حصص کی تعداد تقریباً 241.889 بلین ہے۔ استحقاق کی تاریخ 19 اگست 2025 ہے جو 25 صفر 1447 ہجری کے مطابق ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں