مکہ۔18ستمبر (اے پی پی):سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ، نماز اور زیارت کی تدریجی بحالی کے بعد سے اب تک1کروڑ زائرین کو حاضری کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔نئے اسلامی آغاز سے مختلف ملکوں کے زائرین کو12ہزار سے زیادہ عمرہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نائب وزیرحج وعمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے کہا ہے کہ …
سعودی عرب،بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ

مزید خبریں
مکہ۔18ستمبر (اے پی پی):سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ، نماز اور زیارت کی تدریجی بحالی کے بعد سے اب تک1کروڑ زائرین کو حاضری کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔نئے اسلامی آغاز سے مختلف ملکوں کے زائرین کو12ہزار سے زیادہ عمرہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں۔
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نائب وزیرحج وعمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے کہا ہے کہ اس وقت ہر روز 8 شفٹوں میں 70 ہزار عمرہ زائرین کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نےکہا ہے کہ توکلنا ایپ اور اعتمرنا افراد اور اعتمرنا اعمال پلیٹ فارم کے ذریعے عمرہ، نماز اور زیارت کے اجازت نامے جاری کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،وزارت حج و عمرہ مختلف قسم کے زیارت و عمرہ ویزے زائرین کو فراہم کررہی ہے۔انہو ں نے کہا کہ سعودی عرب آنے سے 72 گھنٹے قبل مقیم پلیٹ فارم پر ویکسین کا اندراج کرالیں۔
وزارت حج و عمرہ اپنے کیئر سینٹرز کے ذریعے بھی زائرین کو اس کی سہولت فراہم کرسکتی ہے۔ گزشتہ روز حرمین شریفین کی انتظامیہ نےعمرہ زائرین، نمازیوں اور مسجد الحرام کے اہلکاروں میں 5 ہزار چھتریاں تقسیم کیں۔








