سعودی عرب،بینک کے ذریعے گھریلو ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا تیسرا مرحلہ شروع

40
Saudi Arabia's Ministry of Manpower
Saudi Arabia's Ministry of Manpower

ریاض۔2جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی نے’’المساندہ ‘‘ سکیم کے تحت گھریلو ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے طریقہ کے تیسرے مرحلہ کاآغاز کردیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق وزارت کی جانب سے مساند پروگرام کے تحت گھریلو ملازمین کے حقوق کے تحفظ کےلیے تنخواہوں کی ادائیگی کو بینک اکاونٹ سے منسلک کرنے کا پروگرام شروع کیا تھا۔تیسرے مرحلے آغاز یکم جولائی سے کیا گیا ہے جس میں وہ سپانسرز شامل ہیں جن کی زیر کفالت تین یا اس سے زائد ملازمین ہیں۔

مساند پروگرام کا دوسرا مرحلہ یکم جنوری 2025 کو شروع کیا گیا تھا جس میں چار یا اس سے زائد گھریلو ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی بینک سسٹم کے ذریعے کی گئی تھی۔ وزارت کے مساند پروگرام کے تحت گھریلو ملازمین کی اجرت ضوابط کو منظم و محفوظ کرنے کےطریقے پر مرحلہ وار عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ دوسرے مرحلے کے مکمل ہونے کے بعد دو یا اس سے زائد ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کو بینک اکاونٹ سے جوڑا جائے گا جس کا آغاز یکم اکتوبر2025 سے ہو گا۔ آخری مرحلہ یکم جنوری 2026 سے شروع ہو گا جس میں تمام گھریلو ملازمین کی تنخواہوں کو بینک اکاونٹ کے ذریعے ادا کرنا لازمی ہوگا۔