جدہ۔5ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ناکاٹکس کنٹرول نے رابغ میں کنگ عبداللہ پورٹ پر 236 کلو گرام کوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایس پی اے نے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ منشیات سمگل کرنے کی یہ کوشش زکوٰۃ، ٹیکس اینڈ کسٹم اتھارٹی کے تعاون سے ناکام بنائی گئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کوکین کو کیلے کی ایک کنسائنمنٹ میں چھپایا گیا تھا۔