سعودی عرب،حج وعمرہ چیلنج مسابقہ‘ دنیا بھر سے 300 گروپس کی رجسٹریشن

168
سعودی عرب،حج وعمرہ چیلنج مسابقہ‘ دنیا بھر سے 300 گروپس کی رجسٹریشن

ریاض ۔8جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ چیلنج مسابقہ‘ دنیا بھر سے 300 گروپسنے رجسٹرڈکرایاہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے وژن 2030 کے مطابق عازمین کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرتے ہوئے ان کی تعداد میں بھی اضافہ کرنا ہے۔خدمات کے حوالے سے جدید اورقابل عمل مثالی افکاروپروگرام کے لیے وزارت نے عالمی سطح پر آن لائن مقابلے کااعلان کیا تھا جس کی رجسٹریشن کی تاریخ ختم ہونے کے بعد موصول ہونے والے پروگرامز اورافکار کاجائزہ لیا جائے گا۔

مسابقہ ’حج وعمرہ چیلنج‘ میں سات نکات رکھے گئے ہیں جن میں ’سفرحج سے متعلق معلومات کی فراہمی ‘ ، کیٹرنگ سروس، مخصوص افراد کے لیے معیاری خدمات، کچرے کی ری سائیکلنگ، ماہرانہ طریقے سے عازمین کے سامان کی منتقلی کے علاوہ گمشدہ حجاج کی رہنمائی شامل ہیں۔ واضح رہے مسابقہ حج وعمرہ کانفرنس کے تحت ہی ایک ذیلی پروگرام ہے۔ تین روزہ کانفرنس 9 جنوری سے جدہ میں شروع ہوگی۔