سعودی عرب،ریاض کی عدالت کا ڈاکٹر کو مریض کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ورثا کو دیت ادا کرنے کا حکم

109
Saudi Arabia

ریاض ۔27دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی عدالت نے سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر کو مریض کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے طبی غلطی پر ورثا کو دیت ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

العربیہ نیوزکے مطابق ورثا کے وکیل اور قانونی ماہر خالد مثنٰی نے بتایا کہ ان کے مؤکل کے مطابق ڈاکٹر کی جانب سے کی گئی طبی غلطی کی وجہ سے واقعہ پیش آیا تھا، ڈاکٹر سے جو غلطی سرزد ہوئی اس کے مطابق عدالت کی طبی کمیٹی نے دیت ادا کیے جانے کی سفارش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دل کے مرض میں مبتلا شخص کا مکمل طبی معائنہ کیے بغیر ڈاکٹر نے اسے محض درد کش دوا دے کر یہ کہتے ہوئے رخصت کر دیا تھا کہ آپ مکمل طورپرٹھیک ہیں،مریض گھر پہنچنے کے فوری بعد وہ درد کی شدت سے چل بسا تھا۔

عدالت نے طبی کمیٹی کی جائزہ رپورٹ کی روشنی میں ڈاکٹر کی غلطی ثابت ہونے پر اسے دیت ادا کرنے کا حکم دیا۔