ریاض۔19اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی و ثقافتی تنظیم ’یونیسکو‘ نے ریاض کے 2 جیو پارکس کو یونیسکو کے عالمی جیو پارک نیٹ ورک میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایس پی اےکے مطابقسعودی قومی مرکز برائے تحفظ سبزہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد عبدالقادر نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے عالمی سطح پر بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ عالمی جیو پارک نیٹ ورک میں شامل پہلا پارک شمالی ریاض جیو پارک جبکہ دوسرا سلمی جیو پارک میں واقع ہے۔
دوسری جانب سعودی جیوپارک انیشیٹیو کے ڈائریکٹر انجینیئر حسام الترکی کا کہنا تھا کہ ’شمالی ریاض جیوپارک اور سلمی جیوپارک کو عالمی نیٹ ورک میں شامل کیا جانا مملکت کی جانب سے اپنے جیولوجیکل ورثے کے تحفظ اور اس کی پائیدار ترقی کے فروغ میں قائدانہ کردار کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیو پارک مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کو مملکت کے منفرد ورثے کی سیر اور انہیں دیکھنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584374