سعودی عرب،سوشل میڈیا پر نازیبا وڈیوز شیئر کرنے والے طبی عملہ کی گرفتاری

114
Ministry of Health in Saudi Arabia
Ministry of Health in Saudi Arabia

ریاض۔11نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت صحت نے سوشل میڈیا پر نازیبا وڈیوز جاری کرنے پر متعدد طبی ماہرین کی گرفتاری کا اعلان کیا جس پر ریاض، جازان اور تبوک میں عمل درآمد کر دیا گیا۔اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے متعلقہ حکام کے تعاون سے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ متعلقہ ہیلتھ پریکٹشنرز کے خلاف تمام ضروری قانونی کارروائیاں کی جائیں گی اور یہ گرفتاریاں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نازیبا فوٹیج پوسٹ کرکے طبی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی متعدد خلاف ورزیوں کا پتہ لگانے کے بعد کی گئیں۔

وزارت نے کہاکہ یہ صحت کے کام میں پیشہ ورانہ ضوابط اور قواعدکی تعمیل کو یقینی بنانے اور صحت کے ماہرین کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے وزارت صحت کی کوششوں کے تحت آتا ہے۔سعودی کمیشن فار ہیلتھ اسپیشلٹیز کی جانب سے جاری کردہ ہیلتھ پریکٹیشنر ایتھکس گائیڈ میں مریضوں یا ان کے کچھ حصوں کی تصاویر لینے پر پابندی عائد کرنا شامل ہے ۔

اس طرح کی خلاف ورزی کا جرمانہ ہیلتھ پریکٹیشنر کے لائسنس کی منسوخی تک پہنچ سکتا ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ انسداد سائبر کرائم قانون کی سزاؤں میں عوامی اقدار اور اخلاقیات کو نقصان پہنچانے والی کوئی بھی چیز تیار کرنے پر پانچ سال تک قید اور 30 لاکھ ریال تک کا جرمانہ شامل ہے۔