ریاض۔ 4 مئی (اے پی پی) سعودی العلاءرائل اتھارٹی نے سیاحتی مقامات الخریبہ اور جبل عکمہ کو2 برس کیلئے بند کردیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق العلاءرائل اتھارٹی نے سیاحتی مقامات الخریبہ اور جبل عکمہ کو2 برس کے لئے بند کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اس دوران ماہرین ان تاریخی و آثار قدیمہ کے ان مقامات کی حفاظت کے لئے سائنٹیفک بنیادو ں پر کام کریں گے تاہم حفاظتی تدابیر مکمل ہوتے ہی مذکورہ سارے مقامات سیاحوں کے لئے دوبارہ کھول دیئے جائیں گے۔