سعودی عرب،شاہی مہمانوں کا کنگ فہد قرآن کمپلیکس اور تاریخی مقامات کا دورہ

20
King Fahd Quran Complex
King Fahd Quran Complex

مدینہ منورہ۔12جون (اے پی پی):خادم الحرمین الشریفین پروگرام کے تحت فریضہ حج کےلیے آنے والے مہمانوں نے مدینہ منورہ میں کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلکس کا دورہ کیا۔ایس پی اے کے مطابق خادم الحرمین الشریفین پروگرام کے تحت فریضہ حج کےلیے آنے والے مہمانوں نے مدینہ منورہ میں دنیا کے سب سے بڑے قرآن پرنٹنگ کمپلیکس کا دورہ کیا جہاں حکام نے انہیں قرآن پاک کی طباعت کے مختلف مراحل اور اس کےلیے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی سے آگاہ کیا گیا۔

انہیں قرآن پاک کے تحفظ کےلیے کی جانے والی کوششوں اور مختلف زبانوں میں اس کے ترجمے اور عالمی سطح پر اس کی تقسیم کے بارے میں بھی بتایا گیا۔کمپلیکس میں قرآن پاک کا 76 زبانوں میں ترجمہ اور خصوصی ایپلی کیشنز تیار کی ہیں جو مسلمانوں کو قرآن پڑھنے اور سمارٹ فونز پر مختلف ملکوں کے افراد کو قرآن سننے کے قابل بناتی ہیں۔دورے کے اختتام پر کمپلکس کے عہدیداروں نے مہمانوں کو قران پاک کے نسخے تحفے میں دیے۔