سعودی عرب،فلائی ناس کی دمام سے ریڈ سی ایئرپورٹ کےلیے پہلی پرواز

117
Fly Nas
Fly Nas

دمام۔29دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی لو بجٹ ایئرلائن فلائی ناس کی پہلی پرواز 28 دسمبر کو دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی ہے۔عاجل نیوز کے مطابق یہ اقدام مملکت میں ٹریول، ٹورازم سیکٹر کو وسعت دینے، ترقی دینے اور اس کی سپورٹ کےلیے فضائی کمپنی کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔دمام ایئرپورٹ سے روانگی اور ریڈسی انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد پر پرواز کے مسافروں کا خیرمقدم کیا گیا،

س موقع پر عہدیدار بھی موجود تھے۔یاد رہے بحیرہ احمر سیاحتی پروجیکٹ کا افتتاح 2030 میں ہوگا۔ یہ منصوبہ 28 مربع کلومیٹر کے رقبے پر قائم کیا جائے گا۔دمام انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جو فلائی ناس کے چار آپریشن سینٹر میں سے ایک ہے، 28 دسمبر سے ریڈ سی انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے لیے ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائیں گی۔