سعودی عرب،مسجد الحرام کے 151 دروازے زائرین کےلیے کھول دیے گئے

257
سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب کا اہتمام 15 محرم الحرام کو کیا جائے گا
سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب کا اہتمام 15 محرم الحرام کو کیا جائے گا

مکہ مکرمہ ۔27مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے ادارہ برائے امورالحرمین الشریفین نے ماہ رمضان کے موقع پر مسجد الحرام کے 151 دروازے زائرین کےلیے کھول دیے ہیں۔ سعودی خبررساں ادارے نے ادارہ امورالحرمین کے شعبہ ابواب الحرم کے ڈائریکٹرفہد بن شراز المالکی کی میڈیا سے گفتگو کے حوالے سے بتایا کہ ماہ رمضان میں زائرین حرم کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے ان کی سہولت کےلیے دروازے کھول دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسجد الحرام کے 12 دروازے عمرہ زائرین کےلیے مخصوص ہیں جہاں سے صرف عمرہ کرنے والوں کو جانے کی اجازت ہے جبکہ 68 دروازے نمازیوں کے لیے ہیں۔ فہد بن شراز المالکی نےکہا کہ ماہ رمضان کے آغاز سے قبل ادارے کی جانب سے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی تھی جس کا مقصد زائرین کو ہرممکن آسانی فراہم کرنا ہے، اس حوالے سے 600 اہلکاروں کو بھی ضروری تربیت فراہم کی گئی ہے۔