ریاض۔9اگست (اے پی پی):سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید بن عبد الکریم الخریجی سے ایرانی وزیر خارجہ علی باقری نے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات بارے تبادلہ خیالات کیا۔ ایس پی اے کے مطابق جدہ میں او آئی سی کانفرنس کے موقعے پر ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات بارے تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بھی غور کیا ۔
نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید بن عبد الکریم الخریجی سے او آئی سی میں فلسطین کے مندوب ریاض منصور نے بھی ملاقات کی جس دوران مسئلہ فلسطین اور وہاں کی تازہ ترین صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔