29.4 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب،وادی منیٰ میں ’مسجد البیعہ‘ کی تعمیرِ نو مکمل

سعودی عرب،وادی منیٰ میں ’مسجد البیعہ‘ کی تعمیرِ نو مکمل

- Advertisement -

ریاض۔30مارچ (اے پی پی):مکہ مکرمہ کی وادی منیٰ میں 13 سو برس قبل تعمیر کی گئی مسجد ’البیعہ‘ کی تعمیر نو کا کام مکمل کر لیا گیا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے شروع کیے جانے والے منصوبے کے تحت قدیم مساجد کی تعمیرِ نو کے دوسرے مرحلے میں 30 سے زائد مساجد کو از سرنو اسی انداز میں تعمیر کیا جائے گا جس سے ان کی اصل شناخت برقرار رہے۔

ایس پی اے، کے مطابق مسجد البیعہ 13 سو برس قبل عباسی خلیفہ ابوجعفر المنصور نے مشاعر مقدسہ کی وادی منی میں تعمیر کیا تھا۔وادی منیٰ میں جمرہ العقبہ کے قریب ہے۔ یہ مسجد سال ہجری 144 میں تعمیر کی گئی تھی۔ مسجد البیعہ اپنے تاریخی حوالے سے غیرمعمولی طورپر شہرت کی حامل ہے یہ مسجد ’شعب الانصار‘ میں ہے۔

- Advertisement -

مسجد کا مجموعی رقبہ 457.56 مربع میٹر ہے جس میں بیک وقت 68 افراد نماز باجماعت ادا کر سکتے ہیں۔ مسجد کو جدید تعمیراتی سامان سے اس کی اصل شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے تعمیر کیا گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577342

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں