24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب،ٹریفک کیمرےکو نقصان پہنچانے والا شہری گرفتار

سعودی عرب،ٹریفک کیمرےکو نقصان پہنچانے والا شہری گرفتار

- Advertisement -

ریاض۔1ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر جدہ کی پولیس نے ٹریفک کیمرےکو نقصان پہنچانے والے شہری کو گرفتار کرلیا ۔اردو نیوز نے جدہ پولیس کے حوالے سے بتایا کہ مذکورہ شخص نے کیمرے میں توڑ پھوڑ کرکے اسے مکمل تلف کردیا جسے شناخت کے بعد گرفتار کر کے متعلقہ محکمے کے حوالے کردیا گیا ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کی سزا 2سال تک قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے یا دونوں میں سے کسی ایک سزا پر عمل درآمد کیا جا سکتا ہے۔ یہ سزا ہر اُس شخص پر لاگو ہوگی جو جان بوجھ کر سرکاری املاک یا عوامی سہولیات کی کسی بھی تنصیب کو نقصان پہنچائے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں