24.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب،گورنر مکہ کی زیر سرپرستی القنفذہ میں 3 روزہ آم میلہ

سعودی عرب،گورنر مکہ کی زیر سرپرستی القنفذہ میں 3 روزہ آم میلہ

- Advertisement -

مکہ مکرمہ ۔2مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل کی زیرسرپرستی قنفذہ میں تین روزہ 14 ویں مینگو فیسٹول کا افتتاح کر دیا گیا۔سبق نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ ’مغربی کورنیش‘ کے پارک میں گزشتہ روز شروع ہونے والے تین روزہ آم میلے کے حوالے سے ریجنل ڈائریکٹر وزارت زراعت پانی و ماحولیات ماجد الخلیف نے کہا کہ میلے کے انعقاد کا مقصد مقامی کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا اور قنفذہ کمشنری کی زرعی حثیت کو ملکی اور عالمی سطح پر متعارف کرانا ہے۔میلے میں کاشت کاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔

القنفذہ کمشنری میں 4 ہزار 288 فارمز ہیں جہاں محتلف اقسام کے آم کے درختوں کی تعداد 5 لاکھ 20 ہزار سے زائد ہے۔آم میلے میں مختلف تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ بچوں کی دلچسپی کے لیے کھیل کے مقامات بھی بنائے گئے ہیں علاوہ ازیں مقامی ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے لوگ رقص بھی شائقین کےلیے پیش کیے جارہے ہیں۔واضح رہے مینگو فیسٹول میں 22 سے زیادہ پویلین لگائے گئے ہیں جہاں مختلف اقسام کے آموں کو متعارف کرایا جا رہا ہے علاوہ ازیں علاقے کی دستکاری کو فروغ دینے کےلیے بھی اسٹالز لگائے گئے ہیں جن پر علاقائی مخصوص اشیا پیش کی جارہی ہیں ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591052

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں