سعودی عرب،گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

87
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

جدہ ۔3اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق ملکی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کے آغاز میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، 24 قیراط ایک گرام سونا 237.54 ریال، 22 قیراط 217.75 اور 18 قیراط 178.16 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 207.85 ریال رہی ۔ مارکیٹ میں 21 قیراط 8 گرام کی گنی 1994.11 ریال، 22 قیراط کی گنی 2089.06 ریال اور 24 قیراط کی گنی 2278.98 میں دستیاب رہی۔