سعودی عرب، ایک ہفتے میں 21 ہزار غیرقانونی تارکین گرفتار

135
Saudi Arabia
Saudi Arabia

ریاض۔4اگست (اے پی پی):سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نےایک ہفتے میں 21 ہزار سے زیادہ غیر قانونی تارکین گرفتار کیا ہے۔

ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے 25 جولائی سے 31 جولائی 2024 کے درمیان 21 ہزار سے زیادہ تارکین کو حراست میں لیا جن میں سے 13209 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی،5177 سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 2663 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔مذکورہ عرصے کے دوران 1540افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔گرفتار افراد میں سے 43 فیصد یمنی، 56 فیصد ایتھوپی جبکہ ایک فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔