سعودی عرب، جدہ مچھلی منڈی کے لیے ترقیاتی منصوبہ زیرِ غور

108
Saudi Arabia
Saudi Arabia

ریاض ۔22نومبر (اے پی پی):سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میں وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر ماجد الخلیف نے کہا ہے کہ جدہ شہر کے ترقیاتی پلان کے تحت نئی مرکزی مچھلی منڈی کا منصوبہ زیر غور ہے۔

سعودی نیوزایجنسی کے مطابق مکہ مکرمہ میں وزارت کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انجینئر ولید آل دغیس نے جدہ مرکزی مچھلی منڈی کا دورہ کیا اورانتظامات کا جائزہ لیا۔ آل دغیس نے کہا کہ جدہ کی مرکزی منڈیوں کے صارفین کے لیے خدمات کا معیار بلند کرنا اور اہم مقامات پر صحت و سلامتی کے تقاضوں کی مسلسل پابندی اشد ضروری ہے۔

آل دغیس نے منڈیوں کے اہلکاروں اور انسپکٹرز کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا اور ان سے ضروریات کے بارے میں تفصیلی بات کی۔