23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب، جدید طبی آلات کی تیاری کے لیے 264 کلینیکل سٹڈیز...

سعودی عرب، جدید طبی آلات کی تیاری کے لیے 264 کلینیکل سٹڈیز تیار

- Advertisement -

ریاض ۔30جنوری (اے پی پی):سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے سعودی عرب میں سافٹ ویئر اور میڈیکل ایپلی کیشنز تیار کرنے میں مہارت رکھنے والی ایک فیکٹری کو پہلا لائسنس جاری کردیا ہے۔العربیہ کے مطابق فیکٹری نے تھرمل امیجنگ ٹیکنالوجی اور تصویری تجزیہ کے ذریعے ابتدائی مراحل میں ذیابیطس کے پاؤں کی علامات کی تشخیص پر مبنی ایک جدید طبی آلہ تیار کیا۔

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی میں میڈیکل ڈیوائسز سیکٹر کے ایگزیکٹو نائب صدر انجینئر علی الضلعان نے کہا کہ اتھارٹی کو حال ہی میں سعودی عرب میں تیار کردہ طبی آلات کے لیے 264 کلینیکل سٹڈیز موصول ہوئی ہیں۔انجینئر علی الضلعان نے ’’ العربیہ‘‘ کو اس بات کی تصدیق کی کہ آج کل زیادہ تر طبی آلات طبی سافٹ ویئر اور مصنوعی ذہانت پر منحصر ہیں کیونکہ وہ مناسب قسم کے علاج کی تشخیص اور دے سکتے ہیں۔ میڈیکل سافٹ ویئر تیار کرنے کے لائسنس مقامی اور بین الاقوامی اداروں کو دیئے جاتے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553626

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں