- Advertisement -
ریاض۔30مئی (اے پی پی):سعودی عرب میں حج سیزن کے آغاز سے 2 ذی الحجہ تک ہیٹ سٹروک کے5 کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کے ادارہ امور صحت نے کہا ہے کہ لو لگنے والے مریضوں کا بروقت علاج کیا گیا۔ مملکت میں حج سیزن کے آغاز سے اب تک 78 ہزار عازمین کو مختلف نوعیت کی طبی خدمات فراہم کی جاچکی ہیں۔
وزارتِ صحت کے زیر انتظام قائم صحت مراکز سے 46 ہزار عازمین نے رجوع کیا جبکہ ایمرجنسی کے شعبے میں 17 ہزار کیس ریکارڈ ہوئے۔ تین ہزار سے زائد عازمین کو مختلف ہسپتالوں میں علاج کےلئے داخل کیا گیا جن میں میں سے 1600 کے قریب انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج ہیں علاوہ ازیں 8 عازمین کی اوپن ہارٹ سرجری اور 104 کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603141
- Advertisement -