سعودی عرب، خواتین کی ریٹائرمنٹ کی عمر بھی مردوں کے مساوی

95

ریاض ۔ 6 اگست (اے پی پی) سعودی عرب میں شاہی فرمان جاری کر کے خواتین اور مردوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر یکساں کر دی گئی۔ اب خواتین 55 برس کی بجائے مردوں کی طرح 60 برس ہی میں ریٹائر ہوں گی۔ عملدرآمد 2 اگست 2019ء سے کر دیا گیا۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس نے سرکاری اور نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے تمام ملازمین کو اطلاع دی ہے کہ ریٹائرمنٹ کی عمر میں ترمیم کر دی گئی۔ایوان شاہی نے 27 ذی قعدہ 1440ھ کو فرمان جاری کر کے خواتین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 برس کر دی۔سعودی خواتین نے اس تبدیلی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ روزگار کے شعبے میں وہ خود کو کمزور محسوس کر رہی تھیں، اب صورتحال بدل گئی ہے۔